اسلام علیکم : مدرسہ حفظ القرآن اپنی ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ منجانب: اراکینِ کمیٹی:09312385890

اغراض و مقاصد


اغراض و مقاصد






کسی بھی ادارے کے اغراض ومقاصد اس ادارے کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ بڑی اہمیت کے حامل ہوا کرتے ہیں او راپنے مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کام کرنا کسی بھی ادارے کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے، چناں چہ مدرسہ حفظ القرآن نے بھی اپنے اغراض ومقاصد کو پیش نظر رکھ کر امت کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے۔





مدرسہ حفظ القرآن کے مقاصد میں ابتدائے تاسیس سے یہ بات شامل ہے کہ اس کے ذریعہ:
امت مسلمہ میں صحیح اسلامی عقائد کی اشاعت کا انتظام کیا جائے ۔
عوام کے عمومی رحجان کو قرآن وسنت کا پابند بنانے کی محنت کی جائے او راس کے لیے مناسب اور فوری تعلیمی ضروریات کو مہیا کرنے کی کوشش کی جائے۔
عام طبقہ سے جہالت، بدعات وخرافات اور بے دینی کے اثرات کو ختم کیا جائے۔
اسلامی علوم کی حفاظت او ران کی اشاعت کی بھرپور کوشش کی جائے اور اس کے لیے باصلاحیت افراد کو تیار کیا جائے۔
تحقیقات اسلامی کے لیے صحیح، معیاری او رمستند مواد فراہم کیا جائے۔
عصر حاضر میں پائی جانے والی مختلف ضروری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
عام افراد کے لیے علاج معالجہ، تجہیز وتکفین کی خدمات کو فراہم کیا جائے۔
مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء کے اندر تعلیم میں جامعیت کے ساتھ ساتھ اخلاص، تقویٰ او راعلیٰ صفات کو پیدا کیا جائے۔